30مئی کو بسواکلیان، مچلمب، مڑبی، پرتاپور وغیرہ میں برقی سربراہی مسدود

0
Post Ad

بیدر۔ 28مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) 11kvبرقی سربراہی ذیلی شعبہ، سستاپور اور منٹھال (ہمناآباد ائریا)، حدودمیں آنے والے 11کے وی سستاپور برقی سربراہی ذیلی شعبہ میں برقی سربراہی میں رکاوٹ رہے گی۔ تفصیلات کے بموجب فوری کام کے سبب 30مئی کی صبح 7بجے سے 11بجے تک 33کے وی بسواکلیان، 33کے وی مچلمب، 33کے وی مڈبی، 11کے وی یرنڈگی، گوکڑ، نارائن پور، صنعتی کھنڈسری، چڑکی نالہ، پرتاپور،شہر کے سیتاکالونی، اورتری پورانت اسی طرح 110کے وی ذیلی مرکز منٹھال، 33کے وی بوگگا، 33کے وی مورکھنڈی، اور 11کے وی دیہی علاقوں، میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ تمام گاہکوں سے تعاون کی اپیل ہمناآباد برقی سربراہی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!