میڈیا کو چاہیے کہ وہ عوام میں نفرت کو مٹانے اور اچھائیوں کو اپنانے کا ماحول پیدا کریں۔ آئیڈیل ادارہ جات و بسواکلیان میڈیا کا یوم صحافت کا پروگرام

0
Post Ad
بسواکلیان:( نامہ نگار محمد نعیم الدین )  شہر کے آئیڈیل گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے آئیڈیل کیمپس میں 30جولائی کو یوم صغافت برائے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا انعقادعمل میں آیا۔اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب مجاہد پاشاہ قریشی چیئر مین آئیڈیل گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے جمہوری طرز حکومت میں صحافت کی اہمیت و رول پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس تقریب کا انعقاد پودے کو پانی دیکر کیا گیا۔ سریکانٹ لیکچرر نے استقبالیہ کلمات پیش کیے, مکییش سہائے سابقہIAS , و پرنسپل
آئیڈیل اکیڈمی،نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک
 جے یس نیام گوڈا, سی پی آئی بسواکلیان،
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دیش میں میڈیا  پہلے کسان اور انڈسٹری کو بہت اہمیت دیتے تھے اس کے علاوہ
سماج سے منفی سونچ کو دور کرنے کی ذمےداری میڈیا پر ہے , جرائم کے خبر کو پیش کرتے ہوئے بہت ہی دور اندیشی اور سمجھ داری سے شائع کرنا چاہیے۔ میڈیا کا رول ہمیشہ سماج سے برائیوں کو دور کرنے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 رگھویر سنگھ ٹھاکور سی پی آئی منٹھال نے کہا کہ بسوا کلیان شہر بھائی چارگی کا ماحول پیدا کرتا ہے , یہاں پر صوفی و سنت افراد رہتے تھے یہاں پر نفرت کی سونچ نہیں چلتی, مزید انھونے نے کہا کہ میڈیا سماج کی بہتری کے لیے بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے,
   ڈاکٹر بھیما شنکر برادر  نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے پرنٹ میڈیا تحقیق کے لیۓ مواد مہیا کرتا ہے, اخبارات کے ذریعہ ملک کی ترقی کے ساتھ سماج کو بہتر بنایا جاتا ہے
انہوں نے صحافت کے کردار کو بتاتے ہوئے کہا کہ صحافت سماج میں سیاست اور سوسائٹی کو ایک سونچ دیتا ہے
پریس ڈے کے موقع , محترمہ کے ناہیدہ سلطانہ صدر بلدیہ بسوا کلیان اور تمام مہمانان خصوصی کی شال اور گُل پوشی کی گئی ۔ آئیڈیل گروپ آف انسٹیٹیوٹ اور بسوا کلیان پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے کنڑا اخبار کے صحافی ادایا کمار مولے، شیوپتر پاٹل،کلیان راؤ اور پرادیپ ویساجی,کو خصوصی طور پر تہنیت پیش کرتے ہوئے, شال اور گُل پوشی کی گئی ساتھ میں سند سے بھی نوازا گیا۔۔ اس کے علاوہ دیگر  اُردو و کنڑا اخبار اور یوٹیوب نیوز چینل صحافیوں کی بھی تہنیت پیش کی گئی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!