بسوا کلیان اچھےلوگوں کی سرزمین رہی ہے, بھائی چارہ کا ماحول بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ شری سنجیو کمار واڈیکرکا پریس کانفرنس

0
Post Ad

 بسواکلیان : ( نامہ نگار) آر ٹی او شری سنجیو کمار واڈیکر,بسواکلیان نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسواکلیان صوفی، سنت لوگوں کی زمین ہے۔  یہاں ہر کئی خدمات گذار ہستیوں نے خدمت خلق کے فرائض انجام دئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق کولی دھنگر سماج سے ہے انہوں نے کہا کہ سماج میں  بھائی چارہ اور آپسی میل ملاؤ کے کام کرنے کے خواہشمند لوگ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 19 دسمبر کو وہ اپنے سماج کے مسائل کو لے کر تری پورانت علاقہ میں ایک پروگرام منعقد کرنے جارہے ہیں۔  صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بسواکلیان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ، یہاں کی عوام کی خدمت کرنی ہے ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ شالینیتائی واڈیکر نے بتایا کہ وہ پچھلے انتخابات میں بی جی پی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھیں اور آئندہ انتخابات میں بھی وہ بسواکلیان سے بی جی پی امیدوار کی دعویدار رہیں گے۔ کرناٹکا کے ضلع پریشد انتخابات میں الیکشن کے لیے کوشش کرینگے۔ انہونے کہا کہ بسواکلیان کو ضلع کا درجہ دلانے کے لیے بھی بھر پور کوشش کی جائیگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!