بسوا کلیان کو ضلع کا درجہ دینے کے لیے ریالی اور تحصیلدار کے ذریعہ یادداشت

0
Post Ad

بسواکلیان: تعلقہ بسواکلیان کو ضلع کا مرتبہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شیوانند مہاسوامی ہلسور کی زیر صدارت ایم جی راجولے کی نگرانی میں ایک پد یاترا ہلسور سے بسواکلیان تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ معززین میں خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار، ردر منی سوامی، سابقہ رکن اسمبلی ملیکا ارجن کھوبا، انیل بھوسارے، پپوکڑادے، اکرام کھادی والے، یوراج بھینڈے، آکاش کھنڈالے کے علاؤہ دیگر لوگ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بسواکلیان عالمی شہرت یافتہ شہر ہے  اور ملک بھر میں اپنی ثقافت اور مزہبی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا کہ بسواکلیان کو ضلع کا درجہ دیا جائے جس سے یہاں کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہے ۔ آخر میں تحصیلدار بسوا کلیان کے ذریعہ حکومت کرناٹک کی یادداشت بھی دیگی۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!