ملک معتصم خان نائب امیرجماعت اسلامی ہند کے بیان کا ویلفیر پارٹی کے مبشرسندھے نے کیاخیرمقدم

0
Post Ad

بیدر۔ (پریس نوٹ) جناب انجینئر مبشرسند ھے ضلع صدر WPIبیدر نے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرجناب ملک معتصم خان کے اس بیان کاخیرمقدم کیاہے کہ موجودہ انتخابات کو اپنے اعصاب پر سوار کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسلم جماعتوں کے کام میں ترتیب ہوجس میں سیاست آخری مرحلہ ہے اور ہندوستانی اپوزیشن مودی سے مقابلہ کرتی نظر نہیں آرہی ہے۔جناب مبشرسندھے نے ملک معتصم خان صاحب کی تیسری بات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ بات صد فیصد درست ہے کہ برسراقتدار پارٹی اگر شکست سے دوچار ہوجاتی ہے تب بھی مسلمانوں کے سارے مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔ اس غیرصحت مندفکرکو مسلمان چھوڑ دیں تو بہتر رہیگا۔ ہمارے مسائل ہم خود حل کریں گے تو بہت کچھ کام ہوسکتاہے ورنہ نہیں۔ چاہے وہ مسائل تعلیمی پسماندگی، بے روزگاری، اخلاقیات میں کمی سے متعلق ہوں یا اس ملک میں ملت کو حضوراکرم ﷺ کی نظریاتی ملت بن کررہناہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!