بسواکلیان میں ایک روزہ ورکشاپ “اپنا مقام پیدا کر” سےسید سعید احمد پونے کا خطاب

0
Post Ad

بسواکلیان : بسوا کلیان کے  ایم ایم بیگ فنکشن ہال, آٹو نگر میں ایک روزہ ورکشاپ بعنوان “اپنا مقام پیداکر” منعقد ہوا۔جس میں جناب سید سعید احمد صاحب پونے, بین الاقوامی مقرر نے ورکشاپ میں شریک افراد سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کےلئے قرانی کا جذبہ اپنے اندر پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت مبارکہ کے روشن پہلوؤں پر بحث کرتے ہوئے قربانی کی اہمیت سمجھائی کہ ایک مسلمان کی اطاعت کا یہ عالم ہیکہ وہ اپنی اولاد کو بھی قربان کرسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کام جب آپ کو صحیح لگ رہا ہو اور لوگ اسے غلط کہہ رہے ہوں تو آپ سوچیں، سمجھیں پھر بھی آپ وہ صحیح لگے تو واقعی وہ صحیح ہے۔  دوران خطاب انہوں نے عبادت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ اسلامی اُصولوں کے مطابق تجارت بھی کرتے ہیں محنت بھی کرتے ہیں تو وہ بھی عبادت ہی ہے ۔ اس ورکشاپ میں معززین شہر کے علاوہ کئی افراد نے شرکت فرمائی۔ اس سے قبل ورکشاپ کا افتتاح قرات کلام پاک سے ہوا جسے حافظ و قاری مولانا اظہار الحق صاحب نے پیش کیا۔ جناب مجاہد پاشاہ قریشی چیئر مین آئیڈیل گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بسوا کلیان وفیڈریشن آف انڈین ٹریڈ یونین نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے گُل پوشی بھی کیئے,  جناب سیعد احمد صاحب نےا پنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کےلئے چار نسخے اپنانا بہت ضروری ہے ۔ روح کی پاکیزگی، دماغ کا صحیح استعمال، دل میں اچھی سوچ اور فکر رکھنا اور صحت کا خیال رکھنا۔ زندگی میں کامیابی کا راز ان چار چیزوں میں پوشیدہ ہے۔ ورکشاپ میں شریک افراد نے اس سے بھر پور فائدہ اُٹھایا اور اپنی شخصیت میں ایک مثبت تبدیلی لانے کا عہد کیا۔ خلیل احمد صدر آٹونگر ، مظہر نواز بھائی،  وسیم ادھونی اور مرزا انور بیگ صاحب شہ نشین پرموجود رہے۔ واضح رہے کہ ورکشاپ کا انعقاد فیڈریشن آف انڈین ٹریڈ یونین کے تحت کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!