بسوا کلیان میں تعلیم سب کے لیے گریجویشن سب کے لئے بیداری مہم کے تحت ایک روزہ کانفرنس

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار) محمد نعیم الدین کی اطلاع کے مطابق,بسوا کلیان میں ایک روزہ کیریئر گائیڈنس و پیئریٹننگ پروگرام 11 مئی 2024 بروز ہفتہ ، بمقام: سبھا بھون، بسوا کلیان، صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک رکھا گیا ہے ۔جس کو دیش بھر سے ماہرین تعلیم (موٹیویشنل اسپیکر) فیضان مصطفیٰ (وائس چانسلرچانکیا لاء یونیورسٹی بہار) لکھن سنگھ دلدار سنگھ راتھوڈ بسوا کلیان(یو۔پی۔ایس۔سی رینک ہولڈر-756) محمد تنویر احمد صاحب دہلی، کے علاوہ دیگر مقررین بھی خطاب فرمائینگے۔ بسوا کلیان کے سبھی عوام میں تعلیم سب کے لئے مقصد کے تحت تعلیمی اداروںاور گھر گھر سروے کرتے ہوئے تعلیم سے متعلق بیداری لائی جائیگی، بسوا کلیان کے جامع مسجد سٹڈی سنٹر میں پریس کانفرنس سے عبد القادر انجینئر،اسد اللہ خان اور احمد سر،نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس کانفرنس کی اطلاع دی ۔جماعت اسلامی ہند کے چار سالہ پالیسی کے تحت تعلیم کو عام کرنے مقصد کو لیکر بسوا کلیان میں سال بھر تعلیمی بیداری مہم منائی جارہی ہے، اِسی کے تحت اس ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد، 11 مئی ،2024 بروز ہفتہ سبھا بھون میں کیا جارہا ہے ۔ جس کے مقاصد درج ذیل ہیں:
1. مسلمانوں کی مثبت تصویر سامنے آئے۔
2. امت میں ہر ایک فیملی کا مزاج یہ بنے کے اُن کے گھر کا ہر فرد کم از کم گریجویٹ ہو۔
3. ملت کا ہر فردتعلیم حاصل کرکے اپنی فیملی کو سپورٹ کرتے ہوئے زکوٰۃ دینے کا حقدار بنے، اس سے بڑھ کر ملت میں خدمت خلق کا کوئی کام نہی ہوسکتا۔جس سے ہماری معیشت ، تہذیب اور اخلاق کی مثبت تصویر لوگوں میں پروان چڑھے۔
4. والدین اپنے بچوں کی پڑھائی پر اپنی خون پسینے کی آمدنی کا زیادہ سے زیادہ حصہ اپنے بچوں پر خرچ کرنے والے بنیں۔
5. والدین اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح نبھائیں، تعلیمی اداروں کو تقویت دینے والے بنیں، بچوں کی تربیت و اسکولی تعلیمی میٹنگس میں والد بھی اپنا کردار ادا کریں، حالات کے پیش نظر مثبت فیصلے لیں، اور بچوں کی مثبت سونچ کو بہتر سے بہتر کریں۔ انہی مقاصد کے حصول کے لئے آئندہ 11 مئی 2024 کو کریئر گائیڈنس و پیئریٹننگ: آسماں اور بھی ہیں۔عنوان پر ایک روزہ کانفرنس، سبھا بھون، بسوا کلیان میں منعقد ہے۔کانفرنس کا مقصد ہے کہ ملت اسلامیہ کے نوجوانون اور طلبہ و طالبات کو اپنے پنے فیلڈ کے ماہرین سے متعارف کروانا اور ان سے کرئیر کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ موٹیویشن دلانے کی کوشش کی جائیگی ۔ لہذا برادران ملت کے طلبہ و طالبات, والدین و سرپرست اور معززیں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کرکے اسکے مقاصد کے حصول میں اپنا رول ادا کریں۔ پریس کانفرنس میں محمّد یوسف الدّین صاحب، غوث الدّین، تفہیم الدّین، امام الدّین ٹیچر، موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!