مرحوم الحاج حافظ شیخ احمد صاحب واگدری کی تعزیتی نشست

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار )مرحوم الحاج حافظ شیخ حافظ صاحب واگدری کی تعزیعتی نشست جامع مسجد بسوا کلیان میں 19/4/2024بروز بعد نماز عشاء کو منعقد ہوئی۔جس کا آغاز حافظ میر فرخندہ علی صاحب کی قرآت کلام پاک سے ہوا محمد مقیم الدّین باگ نے افتتاحی کلمات پیشِ کیے ۔ محمد معین الدین صاحب واگدری چچا زاد بڑے بھائی،محمّد خواجہ احمد صاحب واگدری مرحوم کے فرزند، کے علاوہ ذوالفقار احمد چابکسوار، مجاہد پاشاہ قریشی، میر احمد علی منشی صاحب، میر وارث علی صاحب ،شیر علی، مشتاق احمد صدر جامع مسجد، حافظ اسلم جناب صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان اور دیگر افراد نے مرحوم کے ملی جذبے اور خدمت خلق کے کارناموں کواپنے اپنے خیالات کی پیش کیا۔مرحوم کی عمر تقریباً 90 سال کی تھی, اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز کا گلا شکوہ نہیں کیا ۔بلکہ صرف توکل اللہ پر یقین کی کیفیت کے ساتھ رہتے تھے مرحوم بہت ہی صاف اور شفاف زندگی گزارے ہیں اور مرحوم بسوا کلیان کے پہلے حافظ قرآن مجید رہے ہیں, اور ملت کی اہم علمی شخصیت تھی اور سب سے بڑھ کر اہم بات یہ ہے کہ ملّت میں ملّی جذبے کے ساتھ آپ کا تعاون حاصل رہا ہے،بلا مسلک مرحوم نے سبھی کے ساتھ گرم جوشی کے ساتھ مُلاقات کرتے تھے ملّت میں اتحاد کو باقی رکھنے میں ہمیشہ کوشش کرتے تھے اور خاص بات رہی ہے کہ گلبرگہ اور بسوا کلیان کے مساجد میں مرحوم نے امامت بھی کیئے ہیں ۔مرحوم بسوا کلیان کے بہت ہی اہم شخصیات میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ اس تعزیعتی نشست کےموقع پر اہل خاندان میں محمد زاہد صاحب واگدری،حسین صاحب واگدري، ملان صاحب کے علاوہ تاج الدین صاحب چابکسوار،شیخ یونس مولوی صاحب ۔دیگر رشتے داراور قریبی متعلقین بھی موجود تھے ۔آخر میں مرحوم کے لیۓ دعا مغفرت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!