ہمنا آباد عید گاہ میں عید الفطر کی نماز سے قبل مولانا سید کلیم اللہ صاحب کا خطاب

0
Post Ad

ہمناآباد (نامہ نگار)ہمناآباد عیدگاہ میں ہزاروں فرزندان توحید نے پر امن طریقے سے نماز عید الفطر ادا کی۔ نماز عید سے قبل مولانا حافظ سید محمد کلیم اللہ کا روح پرور خطاب رہا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انفرادی و اجتماعی معاملات میں صبر کے زریعے اپنے مسائل کو حل کیا جائے، اور تقوی ، صبر ، شکر اور رشد و ہدایات کو ماہ صیام کا اصل پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک دراصل ماہ قرآن ہے اور یہ مہینہ رشد و ہدایت والا مہینہ ہے۔ جو غمخواری اور خیر خواہی کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برادران اسلام اپنے جمہوری ذمہ داریوں کو رائے دہی کے ذریعے ادا کریں چونکہ ملک کے حالات کے پیش نظر ہمیں بہت سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ملت کے خیر خواہ تنظیموں کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا گیا۔قبل ازیں مفتی تنویر قاسمی نے اپنے خطاب میں قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر نماز عید الفطر کی امامت حافظ عبدالباسط نے کی۔ خطبئہ عید حافظ عبدالرقیب نے پڑھا۔ عیدگاہ کمیٹی و مسلم ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر جناب احمد معین الدین افسر نے تمام شرکاء ، پولیس انتظامیہ، اسٹار ٹینٹ ہاٶس اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابقہ خطیب و امام عیدگاہ ہمناآباد حضرت مولانا حافظ فیاض الدین قاسمی ، جناب مولوی افتخار احمد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!