قومی GDPاور ملکی اقتصادیات میں اضافہ کے مقصد سے رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کام کررہی ہے: سید ممتاز منصوری

0
Post Ad

بیدر۔ 6/اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) یہ دنیا مواقع سے بھری دنیا ہے۔ قدم قدم پر کاروبار کے مواقع میسر ہیں۔ شکویٰ وشکایت سے بالاتر ہوکر مسلما ن اپنے کاروبار میں اضافہ اور اس کو آگے لے جانے کاکام بھی کریں تاکہ قومیGDPاور ملکی اقتصادیات میں اضافہ ہوسکے۔ یہ بات جناب سید ممتازمنصوری، سی ای او Rug Rel Components & Systems Pvt.Led.صدر رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز (آرسی سی آئی) کرناٹکا چیپٹر، بنگلورونے کہی۔ وہ آج ہوٹل بید رگیٹ وے میں رفاہ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزبیدریونٹ کی جانب سے جانب سے طلب کردہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے صحافیوں کوبتایاکہ رفاہ دراصل تحریک اسلامی ہند کا ذیلی ادارہ ہے۔ تجارت کو شریعت کے ساتھ ادا کرنے کی ایک سعی ہے۔ امانت داری، صداقت، دروغ گوئی سے پرہیز، سخاوت، فیاضی اور ایفائے عہد کے ذریعہ تجارت پھولے پھلے۔ ایک سچے بزنس مین بن کر کام کریں۔ موصوف نے بتایاکہ بیدر یونٹ جناب وقارالدین کی صدارت اور محمد اشفاق احمد کی سکریڑی شپ میں چل رہی ہے۔ جناب نثاراحمد، جناب عامرپاشاہ، جناب احمد سیٹھ اور دیگر ہمارے ایگزیکٹیو اراکین میں شامل ہیں۔جناب صلاح الدین احمد نیشنل کوآرڈی نیٹر ہیں۔ دہلی میں قیام پذیر ہیں۔ کرناٹکاکے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔کل گلبرگہ کا دورہ رہے گا۔ اس کے بعد یادگیر، رائچور، باگل کوٹ، داونگیرے، کپل، چکمنگلور، ہاسن، میسور اور کولاربھی دورے میں شامل ہیں۔ ہمارے ساتھ جناب محمد فیروز ریاستی سکریڑی رفاہ کرناٹک چیپٹر بھی موجودہیں۔ اس دورہ میں 3ہزار تاجرپیشہ حضرات تک پہنچنے کاہماراہدف ہے۔ ڈیڑھ سال قبل بیدر میں رفاہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو لانچ کیاتھا۔ کوویڈ کے سبب کام نہ ہوسکا۔ آج بید رمیں دوبارہ لانچ کیاگیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ضلع بھرسے 150تاجرین کی شمولیت ہوئی ہے۔ فارمل ممبر شپ کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔ جناب صلاح الدین احمد نیشنل اڈمن رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز نے بتایاکہ رفاہ کاآغاز 2015؁ء سے ہوا۔ 2017؁ء سے پین انڈیا سطح پر کام شروع کیاگیا۔ رفاہ کے پیش نظر نئے اسٹارٹ اپ،کونسلنگ اوردیگر امور ہیں۔ اشیاء کی پیداوار، اس کی کھپت، تاجر کے لئے اگزسٹنگ چیلنج، کیش فلو، پروڈکشن کااِن ٹائم نہ ہونا، کوالٹی پیداوار تک نہ پہنچنا شامل ہے۔ لوگوں کو یہ تک پتہ نہیں ہوتاکہ ادیوگ آدھار کیاہے اور اس کو کس طرح بنایاجاتاہے۔ جبکہ یہ آن لائن مفت میسر ہے جس کو درمیانی افراد 500تا1500روپئے لے کر بناتے ہیں۔ اس تعلق سے رفاہ گائیڈ کرتاہے۔ اپنے پیداوارکی نٹ ورکنگ کس طرح کریں؟اور دیگر امور رفاہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ حلال وحرام کے معاملات کی بھی رہنمائی کی جاتی ہے۔ کرناٹک کے 18اضلاع اور 17ریاستوں میں کام ہے۔ چھتیس گڑھ 18ویں ریاست ہوگی جہاں اسی ماہ رفاہ کاچیپٹر لانچ ہوگا۔ جناب سید ممتازمنصوری، سی ای او Rug Rel Components & Systems Pvt.Led.صدر رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز (آرسی سی آئی) کرناٹکا چیپٹر، بنگلورونے دوبارہ بتایاکہ گائیڈنس کوسمجھتے ہوئے کاروباری چیلنجس کو جاننا اہم ہے۔ جہاں کہیں کیپٹل اماونٹ نہیں ہوتا وہاں انویسٹر لائے جاتے ہیں۔ فروخت اور مارکٹنگ میں رہنمائی کی جاتی ہے۔ ٹیکسیشن اور فائنانس (جی ایس ٹی اور دیگر کلئیرہوں) یہ بتا یاجاتاہے۔ خواتین انٹرپرینورشپ پر بھی ہماری توجہ ہے۔ بنگلور میں 300سے زائد خواتین انٹرپرینورشپ کا پروگرام رکھاگیاتھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ ہم ابتدائی طورپر کام شروع کرچکے ہیں۔ جہاں افرادی قوت کاحصول، طریق کار کی وضاحت اور نظریہ کا ہونا اہمیت رکھتاہے۔ عوامی مسائل پر بھی تحریک اسلامی ہند کام کرتی آرہی ہے۔ ہم بھی اس کاحصہ ہیں۔ انٹرپرینورشپ اسکل کو ترقی دینے کے مقصد سے ہم کالج کے طلبہ سے ملاقات کرنے جارہے ہیں اورتاجر پیشہ حضرات کے لئے عنقریب ممبرشپ ڈرائیو لگایاجائے گا۔ پریس کانفرنس میں جناب محمد فیروز ریاستی سکریڑی رفاہ کرناٹک چیپٹر،جناب وقارالدین ضلع صدر، جناب رفیق احمد گادگی، جناب محمد اشفاق احمد سکریڑی ضلع بیدر یونٹ اور دیگر ایگزیکٹیو اراکین موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!