بسوا کلیان کے مسجد رحیم میں سال نو کا پیغام ہجرت و شہادت, پر مولانا سید کلیم اللہ صاحب کا خطاب

0
Post Ad
بسواکلیان: مسجد رحیم شاہ حسین بسواکلیان میں نماز جمعہ سے قبل مولانا سید کلیم اللہ نے سال نو کا پیغام ہجرت و شہادت کے موضوع پر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ماہ محرم الحرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ یوم عاشورہ کا دن حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے انہوں نے جام شہادت پینا قبول کیا لیکن اسلامی اصولوں کو مٹنے نہیں دیا۔
یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا
___ اقبال رح ___
انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ محرم کے مہینے میں غلط رسم و رواج کو فروغ دیا جارہا ہے۔ مسلمان اصل مقصد کو فراموش کر دیگر مسئلوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ اس ماہ میں کئی ایک صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا یے۔ اسلام میں شہادت کا دن منانے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ تمام انسانوں کے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیمات کافی ہیں۔
ہم سب کو خیرِ اُمت ہونے کا فریضہ انجام دینے کی ضرورت ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!