محمد آصف صدر ایس آئی او بگدل منتخب

0
Post Ad

بیدر۔ 8/جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری) محمدعاکف الدین ناظم میڈیاسکریٹری ایس آئی او بگدل یونٹ کی پریس نوٹ کے بموجب محمد آصف کو ایس آئی او بگدل یونٹ کے ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بگدل یونٹ منتخب کیاگیا۔برادر محمد آصف رواں میقات جنوری تا ڈسمبر 2023 کیلئے منتخب ہوئے۔برادر محمد آصف اس سے قبل مقامی یونٹ کے سکریٹری رہ چکے ہیں۔شہر بسواکلیان میں منعقد ہ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی نو منتخب ضلع صدر ایس آئی او بیدرشیخ مدثر بسواکلیان نے کی۔ بعد ازاں صدر مقامی کی زیر نگرانی مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا۔جن میں یونٹ سکریٹری مولوی عبدالرشید، بیت المال سکریٹری محمد تقی الدین، ناظم ہفتہ واری اجتماع شیخ محسن، کیمپس سکریٹری محمد ندیم صابر، میڈیاسکریٹری محمد عا کف الدین، توسیع و استحکام محمد مقیم، آئی سی سی آرگنایزرمحمد شاکر حسین معاون محمد زبیر احمد محمد مقیم، لائبریرین و آفس سکریٹریمحمد طلحہ شرجیل کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ایس آئی او ایک طلباء تنظیم ہے جو الہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کیلئے طلبہ ء و نوجوانوں کو تیار کرنے کا مشن رکھتی ہے، یہ اس تنظیم کا مقصد ہے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کئی دہائیوں سے مسلسل جدوجہد کے ساتھ ملک کے تمام حصوں میں کام کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!