سید وقارالدین قادری ملک وملت کے ہمدرداور غم خوارتھے:حکیم احمد محی الدین ربانی

0
Post Ad

بیدر۔ 12/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدرکے خاندانی حکیم جناب حکیم احمد محی الدین ربانی قائد انڈین یونین مسلم لیگ بیدر شریف نے جناب سید وقارالدین قادری ایڈیٹرانچیف روزنامہ ”رہنمائے دکن“ حیدرآباد کے انتقال پرملال پر کہاکہ 1974؁ء سے سید لطیف پاشاہ قادری اور سید وقار الدین قادری صاحبان دونوں سے ہمارے گہرے تعلقات اور مراسم رہے۔ مولانا غوث خاموشی مرحوم صدر تعمیر ملت حیدرآباد کے ساتھ اکثروبیشتر رہنمائے دکن کے دفتر ملاقات کے لئے جانا ہوتاتھا۔ وہ ہماری مہما ن نوازی فرماتے تھے۔ چونکہ سادات گھرانے سے تھے، اس لئے مہمان نوازی، دوستی،ملت اسلامیہ، عرب وعجم اور انسانیت جیسے الفاظ کی بڑی اہمیت ان کے ہاں تھی۔ دونوں بھائی خادمینِ ملت تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سیدوقارالدین قادری کے درجات بلند فرمائے۔ اور انھیں اپنے قرب خاص سے نوازتے ہوئے انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آمین۔ جناب حکیم احمد محی الدین ربانی نے کہاکہ ملک وملت کے ہمدرداور غم خوار کی اس دنیا سے رحلت ہم سب کے لئے غم کاباعث ہے۔ میں ان کے لواحقین اورخصوصاً اردوصحافتی براداری سے بھی تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!