اوراد تعلقہ میں آلودہ پانی پینے سے 6 بچوں سمیت20 افراد بیمار

0
Post Ad

اوراد۔ 20/جون (ریاض پاشاہ) اوراد تعلقہ کے ایکمبا گرام پنچایت کے تحت کارکیال گاؤں میں پانی کی قلت کی وجہ سے گندا پانی پینے سے واٹرمین سمیت20 لوگ بیمار ہوجانے کاحادثہ پیش آیاہے۔ ان سبھی کو الٹی، اسہال اور پیٹ میں درد کی وجہ سے اوراد کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جن 6بچوں کی طبیعت ناساز ہے ان کے نام امرتا، ساکشی، جے شنکر، دیویا، گائتری اور کارتک بتاے جارہے ہیں۔ بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووندریڈی، ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب چن بسونا لنگوٹی نے تعلقہ کے سرکاری اسپتال پہنچ کر اسپتال میں داخل لوگوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ جبکہ لوگوں نے داخل افراد کی طبیعت تشویشناک بتائی تھی۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ مقامی افراد نے مزید لوگوں کی طبیعت بگڑنے کی با ت بھی بتائی ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار ملکارجن وڈنکیری، تعلقہ پنچایت کے ای او بیریندر سنگھ ٹھاکر، اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رمن پوکلوار موجود تھے۔یہ خبر لکھی جاچکی تھی کہ اطلاع ملی کہ مزید دو افراد اسپتال پہنچے ہیں، انہیں بھی پیچش اور قئے
ہورہی ہیں۔ پیٹ میں شدید در د ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب ریاض پاشاہ کوللور نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!