لوک عدالت میں 5354مقدمات ہوئے آپسی رضامندی سے فیصل

0
Post Ad

بیدر۔ 25/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بید رمیں آج 25/جون کو لگائی گئی قومی لوک عدالت میں منجملہ 7226مقدمات کے 5354مقدمات آپسی رضامندی سے فیصل کئے جانے کی بات بیدر عدالت کے ذرائع نے مبینہ طورپر بتائی ہے جس کے سبب50540363 رقم سمجھوتے کے ذریعہ عدالت کی نگرانی میں ایک دوسرے کو ادا کردی گئی۔ آج کے ان مقدمات میں بینک سے متعلق 12مقدمات، منی ریکوری 3مقدمات، MACTمقدمات34اور، ملازمین معاوضہ ایکٹ مقدمات ایک حل ہوئے ہیں۔ مزدوری تنازعہ سے متعلق کوئی کیس نہیں آیا۔ ازدواجی جھگڑوں سے متعلق 18مقدمات زیر غور رہے جس میں سے صرف 3مقدمات حل ہوئے۔ سیول مقدمات میں MVC Execution مقدمات، اور دیگر حل ہوئے۔ کریمنل مقدمات میں 125 Cr.P.Cدس عدد، Petty Cases تین ہزار 555اور دیگر کریمنل کیسس تین عدد حل کرلئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!