بنگلور میں مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل کاراستے پر بیٹھ کر احتجاج

0
Post Ad

بیدر۔ 13ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) ملک بھر میں آئے دن ہورہی مہنگائی کے پیش نظر کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور کانگریس پارٹی قائد سدرامیا کی زیرقیادت اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ونڈسر میانر چوک تا ودھان سودھا آج 13ستمبر کو احتجاج منظم کیا جس میں اراکین اسمبلی اور اراکین قانون سازکونسل نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پولیس کے بھاری بندوبست کے باوجودسابق وزیر، رکن اسملبی بھالکی اور کے پی سی سی کارگذار صدر ایشور کھنڈرے، ایچ کے پاٹل، پریانکاکھرگے، ایم ایل سی اروندکمارارلی، شریمتی انجلی نمباڑکر، شریمتی کسم، وینااچچیانے ودھان سودھا کے مغربی گیٹ کے سامنے زمین پر بیٹھ کر احتجاج منظم کیا۔ اس بات کی اطلاع جناب اروندکمارارلی ایم ایل سی بیدر کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!