نوجوان سماجی کارکن ماجد بلال اور ثناء اللہ کی تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔17/ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری) کووڈ 19- وباء کی پہلی اور دوسری لہر سے لوگ اتنے زیادہ خوف زدہ ہوئے تھے کہ اپنے عزیز واقارب کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہو رہے تھے۔ بعض نے انہیں لاوارث کی طرح چھوڑ دیا۔ ایسے نازک حالات میں انسانی خدمت کے پیش نظر سماجی کار کن ماجد بلال اور ان کے رفقاء نے بلالحاظ مذہب و ملت ایک ہزار میتوں کی آخری رسومات ادا کیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کرناٹک اسٹیٹ اردویونین آف ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر نے تہنیتی پروگرام موقوعہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقد کیا۔ ان سماجی کام کے روح روان جناب ماجد بلال کی شال پوشی و گل پوشی مفتی افسر علی نعیمی ندوی نے کی۔اور ان کی خدمات کابرملا اعتراف کیا۔ اسی طرح نوجوان سماجی کارکن اور ماجدبلال کے دوست جناب ثناء اللہ کی شال پوشی و گل پوشی بزرگ شاعر امیر الدین امیرؔ نے کی۔جلسہ کی صدارت جناب محمد عبد الصمد منجو والا نائب صدر KSUWJF نے کی۔ محمد یوسف رحیم بیدری جنرل سکریٹری KSUWJFبیدرنے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔ اس موقع پر شاعر وصحافی مبین احمد زخمؔ، صحافی عبد القدیر لشکری، اورصحافی امجد حسین و دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!