بسوا کلیان کا قدیم عیدگاہ کی تعمیرِ نو کے کاریگروں کی شال و گُل پوشی

0
Post Ad

بسواکلیان : بسواکلیان شہر کے قدیم عیدگاہ کی از سر نو تعمیر کا کام ماہ ستمبر 2021 کو مکمل کر لیا گیا ۔ واضح
 رہے بسواکلیان کے تاریخی عیدگاہ کا کام پچھلے کئی سالوں سے جاری تھا۔
الکل کے گرینائٹ کو تراش اور ٹانکا کرکے تعمیر کیا گیا ۔ انجینئر رحمت علی صاحب حیدرآباد کے خدمات کے ساتھ بنگلور اور تامل ناڈو کے کاریگروں  سے کام لیا گیا۔ عید گاہ بسوا کلیان خوبصورتی اور تاریخ لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔اور   بسواکلیان کی ملت اسلامیہ کے تعاون سے یہ کام مکمل کر لیا گیاہے۔
مجاہد پاشا قریشی سیکریٹری عید گاہ کمیٹی و ناظمِ تعمیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔
 ۔عید گاہ کی تعمیر کا ازسرنو کام مکمل ہونے پر عیدگاہ انتظامیہ کمیٹی کے زمہ داران نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی بڑائی بیان کی اور عیدگاہ کی ازسر نو تعمیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد کے حق میں دعا فرمائی ۔ یہ بات قابل دلچسپ رہی کہ عیدگاہ کی ازسر نو تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں کی عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے گلپوشی کی گئی۔ بسواکلیان کا تاریخی عیدگاہ اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔ عیدگاہ کمیٹی کی انتھک کوششوں سے بیدر ضلع میں منفرد مقام رکھنے والا عیدگاہ آج بسواکلیان میں موجود ہے۔ اس موقع پر انور بھوسگے , میر تحسین علی جمعدار,  امیر سیٹھ , غلام رسول صاحب۔, چاند پاشا صاحب کباڑی,اور اقبال علی گلشن موجود تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!