بسوا کلیان میں پید اہواگستاخِ رسول ﷺ، مسلم تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند

0
Post Ad

بسوا کلیان ۔ 14/جون- کل13/جون کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیباالفاظ اور غلط مسیج سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔اس کو لیکر رات دیر گئے گاندھی چوک پولیس اسٹیشن بسواکلیان کے سامنے جمع ہوکر گستاخِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرفتار کرکے سزا دینے کے مطالبہ کو لیکر نوجوانانِ ملّت اور معزز حضرات نے احتجاج کیا اور نعرے بلندکرتے رہے۔محکمہ پولیس سے مطالبہ جاری تھاکہ تھوڑی ہی دیر میں محکمہ پولیس کے ذمہ دارdysp سومناتھ کلکرنیcpiرگھویندر ٹھکُورپی ایس آئی امر کلکرنی, رینوکا, رجانّ,اور ملّیکارجن نے راجکمار مچگے پرکیس درج کر کے محلہ تپرانت بسوا کلیان سے گرفتارکرلیا اور قرار واقعی سزا دلانے کا تیقن دیا۔ مُسلم نوجوانانِ ملّت اور معزز حضرات پرامن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کو واپس ہو گئے۔ واضح رہے کہ بسواکلیان شہر صوفیوں، سنتوں اور مذہبی حضرات کا امن و سلامتی کا مقام رہا ہے۔یہاں ہندو مُسلم مل جل کر کاروبار کرتے ہیں۔ آج بسوا کلیان شہر میں مسلم تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز کو پُر امن طورپر مکمل بند کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے جذبہ ایمان کے تعلق کی عملی وضاحت پیش کی۔اس بات کی اطلاع جناب نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!