بین الریاستی سرحدی کرائم اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔ 14/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) آج 14/جون کو بید رضلع پولیس دفتر کے اجلاس ہال میں بین الریاستی سرحدی کرائم اجلاس Inter – State border Crime Meeting منعقد ہوا۔ جس میں پڑوسی ریاست تلنگانہ اضلاع کے سنگاریڈی اور کاماریڈی پولیس افسران اور مہاراشٹر ریاست کے سرحدی اضلاع ناندیڑ اور عثمان آباد اور لاتوراضلاع کی پولیس کے سینئر افسران اور کلبرگی ضلع کے سرحدی علاقہ کے ذیلی محکمہ کے پولیس افسران حاضر رہے۔ اس اجلاس میں بین الریاستی جرائم سے متعلق بات ہوئی۔ ان کاپتہ لگانے اور متعلقہ جرائم پر بحث کی گئی۔ جرائم سے متعلق ایکشن لینے کی بات سامنے آئی۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی بناکر جرائم پر قابوپانے جیسے عناوین پر بحث ہوئی۔ اس بات کی اطلاع بیدر محکمہ پولیس نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!