بسواکلیان نارائن پور کے سروے نمبر44سے متعلقہ اراضی وقف کی ملکیت، تحصیلدار بسواکلیان نے کیا ممنوعہ کام، وقف بورڈ سی او بنگلورکا مکتوب

0
Post Ad

بیدر۔ 20/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف وقفس، حکومت کرناٹک کے سی ای او بنگلور نے18جون2022؁ء کوایک مکتوب ذیلی افسر(اسسٹنٹ کمشنر) بسواکلیان ضلع بیدر کو لکھاہے۔ جس میں کہاگیاہے کہ بسواکلیان تعلقہ کے نارائن پور میں واقع سروے نمبر 44کی اراضی دراصل وقف کی اراضی ہے۔ اور اس کاحوالہ ضلع وقف افسر بیدر کے ایک مکتوب کا بھی دیاہے۔ جو 19مئی 2022کو لکھاگیاہے۔تفصیلات کے بموجب مکتوب میں لکھاہے کہ ضلع بیدر،تعلقہ بسواکلیان کے نارائن پور دیہات کے سروے نمبر44 کی جملہ اراضی 30ایکڑ۔ 12گنٹے ہے۔ جو وقف اراضی ہے۔ جس کانمبر ریاستی گزٹ میں KTW/531/ASA/74ہے۔ جس کی تاریخ 14-02-1974اور نمبر 402ہے۔ اس سروے نمبرکو تحصیلدار بسواکلیان نے بدل کر سروے نمبر 44/1میں 11ایکٹر 16گنٹے، سروے نمبر 44/2میں 6ایکٹر 10گنٹے، سروے نمبر 44/3میں ایک ایکٹر 2گنٹے، سروے نمبر 44/4میں 1 ایکٹر، سروینمبر 44/5میں ایک ایکڑ، سروے نمبر 44/6میں ایک ایکٹر 2گنٹے،، سروے نمبر44/7میں ایک ایکٹر 2گنٹے، جملہ 22ایکٹر 32گنٹے اراضی کا کھاتہ تبدیل کیاہے۔ تحصیلدار بسواکلیان نے کھاتہ تبدیل کرتے ہوئے جو حکمنامہ جاری کیا ہے وہ کرناٹک اراضی مالگذاری قواعد 1964، دفعہ 136(2)کے تحت مسترد ہوگا۔ پہانی کالم 9میں وقف ادارہ کانام ڈالیں اورکالم 11میں جو نام ڈالا گیاہے وہ ممنوعProhibited ہے۔ سی ای او کرناٹک بورڈ آف اوقاف نے 4صفحات کا تحصیلدار بسواکلیان کا حکمنامہ بھی جاری کیاہے اور اس کام کو غیرقانونی بتایاہے۔واضح رہے کہ کرناٹکا بورڈ آف وقفس کے علم میں یہ بات جناب اروندکمارارلی MLCنے لائی تھی۔ جس کے بارے میں اب قدم اٹھایاگیاہے۔ مذکورہ مکتوب کا نمبر KSBA/SOS/23/KSMC/BDR/2022-23 ہے۔ جس کو 18-06-2022کوجاری کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!