ریاست کرناٹک کے کسانوں , ادیواسیوں اور دلت کے ساتھ ناروا سلوک پر مختلف تنظیموں اور سماج کے افراد کے ساتھ جماعت اسلامی ہند کرناٹک ہمیشہ تعاون کریگی

0
Post Ad

بنگلور:ریاست کی عوام مختلف مسائل کا شکار ،بیروزگاری ،مہنگائی کے علاوہ کسانوں اور دلتوں ،آدی واسیوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے پریشان ہے,ان حالات میں امن بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کا معاملہ ہونا چاہئے۔ کرناٹکا سماج پریورتن کے صدر شری یس آر ہیرے مٹھ،کرناٹکا جن آندولن گل مہا میتری کے صدر راگویندر کسٹگی، دلت تنظیموں کا متحدہ وفاق کے صدر شری چن کرشنا،وکلیگا سماج کے بزرگ لیڈر شودر شکتی کی مدیر شری رامیگوڈا،کرناٹکا سنگرام شکتی کے صدر شری کملی کرشنپا اور جگدیش،جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے جناب محمد نواز اور معاون امیر حلقہ جناب محمد یوسف کنی نے حالات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسمبلی انتخابات بہت قریب ہیں،عوام میں بیداری لانے،ووٹ کی اہمیت واضح کرنے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ ہوا۔16/فروری2023 بروز جمعرات کو فریڈم پارک میں سیوکت ہوراٹا کی جانب سے منعقد ہونے والے احتجاج کی تائید کرتے ہوۓ،کامیابی کے لئے کوشش کرنے پر اتفاق ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!