قرآنی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دلانے والی ایک منفرد کتاب ”قرآن پر عمل‘‘

0
Post Ad

قرآن مجید کتاب ہدایت ہے ۔یعنی اس کی تعلیمات پر عمل ضروری ہے۔ بغیر عمل‘ہدایت نہیں مل سکتی ۔ماہ رمضان المبارک کے موقع سے قرآن مجید کی سماعت اور اس کے دروس وغیرہ کا خوب اہتمام ہوتا ہے۔اگر اس موقع سے متعین طور پر عمل سے متعلق باتیں پیش ہوں تو دلوں میں عمل کا جذبہ بیدا  ر ہوسکتا ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر قرآن پر عمل نامی کتاب تصنیف کی گئی ہے۔اس  میں ہر پارہ میں موجود قابل عمل باتوں کا ترتیب اور اختصار کے ساتھ ذکر کیا گیا ۔اسلوب آسان اور رواں ہے۔جملے مختصر اور جامع ہیں جوپڑھنے والوں کے دلوں میں راسخ ہوجاتے ہیں۔

اس کتاب کی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں قرآن مجید پر عمل کے مختلف  طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے۔مطالعہ قرآن مجید کا نصاب پیش کیا گیا ہے۔ عمل درآمد کے لئے خاکہ دیا گیا ہے۔اہداف کا تعین اور جائزہ و احتساب جیسے امور پر بھی رہنمائی کی گئی ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں سماعت قرآن اور بعد تراویح کے پڑھنے کے لئے نہایت ہی موزوں کتاب ہے۔

خواہش مند احباب  حسب ذیل نمبروں سے اس کتاب کو رعایتی داموں میں حاصل کرسکتے ہیں:

کہانی انٹرپرئزرس رائچور

(86183 39046) – (88676 68522)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!