ارشد دکنی مسلم لیگ یادگیر کے کنوینر نامزد

0
Post Ad

گلبرگہ (ای میل) مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کی اطلاع کے مطابق شورا پور تعلقہ ضلع یادگیر کے سرگرم سماجی کارکن ارشد دکنی نے انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی مولانا محمد نوح نیارشد دکنی کو انڈین یونین مسلم لیگ ضلع یادگیر کا کنوینر نامزد کرتے ہوئے شورا پور تعلقہ کے ساتھ ساتھ یادگیر ضلع بھر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی یے اور اندرون دو ماہ یادگیر ضلع کی شاخ کو قائم کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر ارشد دکنی نے یادگیر ضلع کے تمام تعلقہ جات میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ شورا پور تعلقہ اور ضلع یادگیر میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر بننے اور انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے ارشد دکنی صاحب سے ربط پیدا کرسکتے ہیں اس موقع پر قائد مسلم لیگ بشیر عالم، عبداللہ بن احمد چاوش انڈین یونین مسلم لیگ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!