ایم ایل سی اروندکمارارلی کودوبارہ MLCبنانے سے بیدرکا ہوگافائدہ

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹراین دھرم سنگھ کی حیات میں ضلع کانگریس کی صدارت پر مسلمان(قاضی ارشدعلی)،اور بی ڈی اے چیرمین بھی مسلمان(قاضی ارشدعلی) ہواکرتے تھے۔ پھر وقت نے کروٹ لی۔ لنگایت قائد ایشور کھنڈرے ریاستی کانگریس کے کارگذار صدر بن گئے تب بیدر ضلع کانگریس کی صدارت لنگایت (بسواراج جابشٹی) کودی گئی اوراب بی ڈی اے چیرمین شپ بھی لنگایت(بسواراج جابشٹی) کو دے دی گئی ہے۔ایسے میں دلتوں کایہ کہناکہ بوڈاچیرمین شپ کے ضمن میں دلتوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ غیرمناسب نہیں بلکہ درست بات ہے۔کیوں کہ بوڈا چیرمین شپ اس باردلتوں کوملنی چاہیے تھی۔ دلت کانگریس کاووٹ بینک ہے۔ جس وقت ضلع کانگریس کی صدار ت بسواراج جابشٹی کو سونپی گئی اس سے ذراپہلے دلت قائد اروندکمارارلی کو ایم ایل سی بنایاگیا۔ جس میں ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کابڑا ہاتھ تھا۔ آج ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کانگریس پارٹی کے بااختیار صدر ہیں، ایسے میں اروندکمارارلی کودوبارہ ایم ایل سی بناناضروری ہوجاتاہے۔ اس کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ (۱) اروندکمارارلی ایک زمینی قائد ہیں۔ انھوں نے نیچے سے اوپر تک کاسفر کیاہے اسی لئے کہاجاتاہے کہ ایک عام پارٹی کارکن کو اونچاعہدہ پارٹی نے اپنی جانب سے دیاہے۔ یہ پارٹی کیلئے بہت اہم بات ہے۔ (۲) اروندکمارارلی نے ایم ایل سی بننے کے بعد بی جے پی حکومت کا جوناطقہ بند کیاہے اس سے پتہ چلتاہے کہ وہ اپوزیشن یا کانگریس کے حریفوں کوزیر کرنے کی طاقت رکھتے ہیں جب کہ ہمناآباد کے دوبھائی ایم ایل سی ہیں لیکن ان کارپورٹ کارڈ حوصلہ افزانہیں ہے وہ لنگایت دھرم سے ہیں۔ (۴) اروندکمارارلی نے ایس سی طبقہ کے لئے جو کیاوہ ایس سی طبقہ بہتر طورپر جانے گا لیکن انھوں نے مسلمانوں سے متعلق بڑے کام کئے ہیں۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سیٹلائٹ بیدر کیمپس، بیدر ضلع کی اوقافی جائیدادوں،اورمینارٹی اسکیمات سے متعلق جو سوالات کونسل میں کئے ہیں۔ اورانہیں بیدر کی اردو اقلیت تک پہنچایاہے، وہ ایک تاریخ ہے۔ (۵) بیدر کاعام مسلمان ایم ایل سی اروندارلی کو اسی لئے پہچانتاہے کہ انھوں نے اقلیتوں کے حقوق۱ وران کے تحفظ سے متعلق سوالات کونسل میں اٹھائے۔(۶) ہلدکھیری میں واقع خواجہ جہاں تالاب کو بی جے پی قائد ین اور دیگر افراد کی ریشہ دوانیوں سے بچانے میں اروندارلی ہی پیش پیش رہے۔ مقبرہ خواجہ عمادالدین محمودگاوان کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے۔ مینارٹی وزیر بی زیڈ ضمیراحمد خان سے مالیہ بھی منظور کروایا۔ یہ الگ بات ہے کہ ابھی تک مقبرہ کی تعمیر لیت ولعل کاشکار ہے۔ (۷) اقلیتی صحافیوں کے ساتھ ان کارویہ دوستانہ اور ہمدردانہ رہاہے۔ (۸) اروند کمارارلی ایم ایل سی نے بلدیہ بید راور بی ڈی اے میں کچھ ایسے کام کروائے ہیں جو عوام کے لئے فرحت بخش اور تسلی دینے والے ہیں۔ (۷) کورونا کے وقت ایم ایل سی اروندکمارارلی نے قدیم شہر کے 100بستروں والے سرکاری دواخانہ پہنچ کر خود کورونا ویکسین لے کر قدیم شہر کے مسلمانوں کو پیغام دیاکہ وہ ویکسین ضرور لیں۔ ہم عوامی نمائندے بھی وہی ویکسین لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری دواخانہ میں اپناعلاج کرواکر عوام کوسرکاری دواخانہ پربھروسہ جتلانے میں ارلی ہمیشہ آگے رہے۔ اور بھی باتیں ہیں جس کی بناپر اروندکمارارلی کا دوبارہ ایم ایل سی بنایاجاناضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!