بسواکلیان میں مفت تشخیص کیمپ 292افراد نے طبی تشخیص سے استفاد ہ کیا

0
Post Ad

بسوا کلیان: نعیم الدین کی اطلاع کے مطابق , بسوا کلیان میں مُفت تشخیص کیمپ ہوا ۔عمدہ صحت ہر ایک کے لئے ضروری ہے۔ اس کے لئے لائف اسٹائل تبدیل کیاجاناچاہیے۔ ضروری غذا اور نیند ضروری ہے۔اگر ایسیڈٹی بڑھ جاتی ہے تو اس کا پہلے علاج کیاجانا چاہیے۔ یہ باتیں ماہر طب ڈاکٹر عارف رضا احمد نے کہیں۔ کلبرگی گیسٹرو سوپراسپیشالٹی اسپتال کے ماہرنے ”یوم طب“ کے موقع پر شہر بسواکلیان کے شیواجی پارک کے قریب واقع یونٹ

کامپلکس میں اپنی نگرانی میں منعقدہ مفت طبی تشخیص کیمپ میں خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ مقامی افراد کو بہتر سرویس ملے اس مقصد سے یہ کیمپ منعقد کیاگیاہے۔ اس کیمپ میں 292افراد کی طبی تشخیص کی گئی۔ پیٹ در د، ایسیڈٹی، گیس، اپہارا، السر، قبض، تیزابیت، قے، بدہضمی، پتہ میں پتھری،یرقان کینسر وغیرہ بیماریوں کی تشخیص کرتے ہوئے مشورے دئے گئے۔ فوری علاج یاعلاج کی زائد ضرورت پر ہی اسپتال سے رجوع کرنے کامشورہ دیا۔ ڈاکٹر زبیر خان، ڈاکٹر نبیلا صدف، قدسیہ رئیس، ڈاکٹر صابر انصاری، ڈاکٹر امتیاز قریشی اور اسٹاف موجودتھا۔ غازی شعیب, فیض عالم, مزمّل احمد اور دیگر افراد نے انتطامیہ کی ذمےداری ادا کی,  واضح رہے کہ مُفت تشخیص کیمپ کی کامیابی پر شہر کے معزز حضرات حافظ میر فرخندہ علی, محمّد نعیم الدین, غفار پیشِ امام کونسلر, سعود احمد بھوسگے, اور احتشام اختر  کے علاوہ دیگر افراد نے شال و گُل پوشی, کرکے تہنیت پیش کی اور مُبارک باد دیئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!