ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام

0
Post Ad

بسواکلیان۔نامہ نگار (خواجہ سرتاج الدین)۔
بسواکلیان تعلقہ ریت سنگھ کے نائب صدر جناب سنتوش گودگے نے بتایا کہ ریاستی حکومت گزشتہ دو سال سے کسانوں کے گنے کی باقی قیمت آج تک ادا نہیں کی اور کسانوں کے لیے کھاد، بیچ کی فراہمی اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے سے لیکر دودھ ڈائیری کے مسائل،ہارٹی کلچر میں سبسٹی کی فراہمی چھوٹے کسانوں کی امدادی رقم کی فراہمی اور دوسرے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کسانوں کے مسائل کو حل کرنے اور گنے کی باقی رقم کو فوری جاری کرتے ہوئے کسانوں کو مدد پہنچائے۔ لاک ڈاؤن سے کسانوں کو بڑا نقصان ہوا ہے،اس سے ہونے والے نقصانات کی بھر پائی کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!