لاری کاسرقہ کرنے والے دوافراد گرفتار

0
Post Ad

بیدر۔ 20ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) مالک کو غلط اطلاعات دے کر شکر سے بھری لاری سمیت لاپتہ ہونے والے کاپلاپور کے رہائشی ڈرائیور اور بھیمنلی موضع کے فرد کو پولیس نے گرفتار کرکے لاری سمیت ان کے پاس سے شکر کے 378تھیلے ضبط کئے ہیں۔ افضل پور رینوکاشوگر سے 500شکر کے تھیلے لے کر ہفتہ کو حیدرآباد لے جانے کے بجائے دوسری طرف لے جایاگیا۔لاری مالک نے ڈرائیور کے خلاف مڑبی (بسواکلیان) تھانہ میں کیس درج کیاتھا۔ سی پی آئی رگھوویر سنگھ ٹھاکر کی قیادت میں پی ایس آئی جی بسوالنگپا، اسٹاف نے گرفتار کرنے میں اہم رول اداکیا۔ایس پی ڈی ایل ناگیش نے اس ٹیم کو انعام دینے کااعلان کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!