بسواکلیان ضمنی انتخابات:26گرفتار، 14گاڑیاں سمیت8لاکھ مالیت ضبط

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 10/اپریل (عوام ٹائمز) بسواکلیان ضمنی انتخابات 2021کے حوالے سیبسواکلیان اور ہلسور تعلقہ جات کے حدود میں آنے والے مختلف حصوں میں محکمہ آبکاری کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں 80دھاوے ڈالے گئے۔ 17جرائم اور 35مقدمات درج کرتے ہوئے 26ملزمین کوگرفتار کیاگیا۔ 408.500لیٹر شراب، 46.300لیٹر بیئر اور 14گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
آبکاری محکمہ نے یہ کارروائیاں اس لئے انجام دی ہیں کہ انتخابات سے متعلق تمام کام پرامن طریقے سے انجام دئے جاسکیں۔ اس لئے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں 24گھنٹے انتخابی علاقہ پر کامیابی سے نگاہ رکھیں گی۔ اور قانون کے مطابق کام کریں گی۔ اگر اس قسم کی کوئی سرگرمی نظر آئے تو 1800425-1055 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔اس بات کی اطلاع ایکسائز ڈپٹی کمشنر بیدر ضلع نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!