گرو نانک پبلک سکول بیدر میں یوم اطفال منایاگیا، طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 14/نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری) شہر بیدر کے سٹیڈیم کے قریب واقع گرو نانک پبلک ا سکول میں بچوں کا دن منایا گیا۔پروگرام کاآغاز شمع روشن کرکے اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی تصویر کو پھول چڑھاکر تقریب کا آغاز کیاگیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی میں گرونانک اسکول کے سابق طالب علم حیدرآباد گلوبل اسپتال کے طبی مالر ڈاکٹر اجے پٹوادی، ماہر امراض قلب نتن گدگے، بوش کمپنی کے ملازم پرنئے، سامسنگ کمپنی کی پریانکا، کرناٹک بینک کی ویشالی کلکرنی، اور کرناٹک بینک کے افسر رتی شامل تھے۔گلوبل ہسپتال حیدرآبادکے طبی ماہر ڈاکٹر اجے پٹواڑی نے کہاکہ اگر بچے پڑھے لکھے اور اچھے ہوں گے تو معاشرے میں والدین کا وقار بڑھے گا۔ اسی طرح طلباء کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے زندگی میں مہذب نظم و ضبط کو اپنانے اور سماجی خدمت اور ملک کی خدمت میں حصہ لینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرطلبہ کو استاد کی رہنمائی حاصل ہو تو وہ زندگی میں کسی بھی مقصد تک پہنچ سکتا ہے۔اسکول کے سابق طالب علم اورماہر امراض قلب ڈاکٹر نتن گدگے نے کہاکہ زندگی میں تحمل اور نظم و ضبط برقرار رکھنے سے بچوں کو اپنے مقاصد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سترہ سال بعد اپنے سابق اسکول واپس آکر میں بہت خوش ہوں۔
گورننس بورڈ کی نائب صدر مسز ریشما کور نے بچوں کے دن کی مبارک باد پیش کی اور کہاکہ بولنا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ زندگی میں کبھی بور نہیں ہونا چاہیے، ہر حال میں آرام سے رہنا چاہیے، اصلاح کرنا چاہیے اور زندگی میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور معاشرے کا اچھا شہری بننا چاہیے۔ اس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ بھی بہت مفید ہے۔لیکن اس کازیادہ استعمال برا اثر ڈالتا ہے۔ اس کے لیے بچوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ موبائل اور انٹرنیٹ اے سے دور رہیں اور انہیں ضرورت کی حد تک استعمال کریں۔اس موقع پر طلبہ وطالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے۔جناب این راجو نے استقبال کیا۔ معلمہ پارول سکسینہ نے نظامت کی۔ گرو نانک اسکول کے پرنسپل شری این راجو، اسکول کی سربراہ مسز عارف ہادی اور مسٹر امجد علی موجود تھے۔۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!