درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں نیاز شریف، ماہانہ جلسہ درس تصوف کا انعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ 18/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری) رسول اللہؐ کی محبت دل میں بسائیں تو یقینا ہماری مصیبتیں ہم سے دور ہوں گی، سرکار دو عالم ؐ سے جو شخص محبت کرتاہے اس کا یہ عمل دنیا و آخرت میں کام آنے والا ہے۔محبوب سبحانی قطب ربانی میراں محی الدین حضرت سید ناشیخ عبدالقادرجیلانی ؓ کا گھرانہ صاحب کرامت گھرانا ہے۔ حضرت غوث الاعظم دستگیر ؓ کی ولادت 29شعبان 470 ھ اور وصال 11ربیع الثانی 561ھ کو ہوئی۔ آپ کا نام عبدالقادر لقب محی الدین پیران پیر گیلان ہونے کے وجہ سے جیلان کہلائے۔ آپ ؓ پدری 14 واسطوں سے حسینی اور مادری 11واسطوں سے حسنی ہیں۔حضرت پیران پیر کی یہ شان ہیکہ وہ مردوں کو بھی زندہ کرتے۔ان خیالات کا اظہار پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے آستانہ قادریہ میں منعقدہ ماہانہ حلقہ درس تصوف و نیاز شریف کے موقع پر مریدین و معتقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب نے کہا ایک مومن دوسرے مومن کے دل کا آئینہ ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ علماء کا ادب، بڑوں کا ادب، اپنے پیر و مرشد کا ادب اور بچوں سے شفقت، نماز کی پابندی کریں۔حضور ؐ پر ہر وقت درود وسلام کا نذرانہ پیش کرتے رہیں۔ سلام فاتحہ گلہائے عقیدت کے بعد تقسیم تبرکات عمل میں آیا۔لنگر خانہ قادریہ میں نیاز شریف کا اہتمام کیا گیا۔ شہ نشین پرمحمد لئیق احمد قادری بگدلی اور دوسرے موجود تھے۔جلسہ کا کارروائی کا اغاز مولانا زائد حسین رضوی کی قرأ ت کلا م پاک سے ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!