الامین اردو گرلزہائی اسکول میں پھول نچھاور کرتے ہوئے طالبات کا شاندار استقبال،معیاری چاکلیٹ کی تقسیم

0
Post Ad

بیدر۔ 16/مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر شہر کاالامین اردو گرلز ہائی اسکول ایک معیاری اردو گرلز ہائی اسکول ہے جہاں کی طالبات ہمیشہ پڑھائی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ آج 16/مئی کو جبکہ ریاست کرناٹک میں اسکولوں کاآغاز ہوچکاہے، بیدر شہر کے الامین اردو گرلز ہائی اسکول میں بھی طالبات تعلیمی سال کے آغاز پر صبح 9:30بجے اپنے اسکول پہنچیں۔ اس موقع پر الامین انتظامیہ کے تدریسی اور غیرتدریسی عملہ نے طالبات پر پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اسکول کے احاطہ میں طالبات کا شاندار استقبال کیا۔ معلمات نے طالبات کومعیاری قسم کے چاکلیٹ کاتحفہ پیش کرتے ہوئے تلقین کی کہ اسکول وقت پر آیاکریں، خوب پڑھیں لکھیں، ملک وملت کانام روشن کریں۔ اس بات کی اطلاع جناب انجینئر مبشرسندھے ذمہ دار الامین ادارہ جات بیدر نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!