دوسارق گرفتار،پولیس نے 9موٹربائیک ضبط کیں

0
Post Ad

بیدر۔ 7جون (محمدیوسف رحیم بیدری) دیگر ریاستوں سے موٹربائیک سرقہ کرکے بسواکلیان شہرمیں لاکرفروخت کرنے والے دو بین الریاستی سارق 9موٹرسائیکلوں کے ساتھ ہلسور پولیس اسٹیشن کے حدود میں گرفتار کرلئے گئے۔ بیلور دیہات کے ناگیش بھوگے اور بھیمنا بھوگے کی حیثیت سے گرفتار شدگان کی شناخت کی گئی ہے۔ ایک اور شخص کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔ سارقین تلنگانہ اور آندھراپردیش سے گاڑیاں سرقہ کرتے اور انہیں لاکر بسواکلیان میں فروخت کرتے۔ ایس پی ڈی ایل ناگیش، ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر گوپال بیاکوڈ، ڈی وائی ایس پی سوم لنگ کمبار، کی رہنمائی میں CPIجے ایس نیام گوڈرا، پی ایس آئی گروپاٹل، پی ایس آئی گوتم، وشوارادھیاکی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اورباوثوق اطلاع ملتے ہی انہیں ہلسورمیں گرفتار کرکے 7لاکھ روپئے قیمت کی 9موٹربائیک کو ضبط کرلیاگیا۔ ہلسور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!