بیدر کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبانے اپناعہدہ سنبھالا

0
Post Ad

بیدر۔ 9جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوباکے پرسنل اسسٹنٹ جناب امرہیرے مٹھ نے مرکزی وزیر کے کہنے پر ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ7جولائی کو وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے اپنی وزارت کا جناب بھگونت کھوبا نے حلف لیا۔ اور دونوں دفاتر محکمہ کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر(کھاد) اورمحکمہ Renewable Energy(قابل تجدید توانائی) میں پوجا کے بعداپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے بیدر کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر برائے مملکت بھگونت کھوبا نے اپناعہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر جناب بھگونت کھوبا نے کہاہے کہ میری وزارت میں کام کاآغاز ہوچکاہے۔ اگر کوئی متعلقہ وزارت میں کام کے لئے تشریف لے آتاہے تو اس کو ہرطرح کاتعاون میسر آئے گا۔انھوں نے تیقن دیاکہ ریاست اور بید رپارلیمانی حلقہ کی زائد ترقی ترجیحی بنیاد پر ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!