بیدرضلع سے پنجارلداف کمیونٹی کو 2ٹکٹ دینے کامطالبہ

0
Post Ad

بیدر۔ 9جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) پنجار لداف کمیونٹی آل انڈیا جمیعت المنصور بنگلور کی ٹیم نے اپنے ریاستی صدر جناب امان Kodagalli کی زیرقیادت بیدرکا دورہ کیا۔ اورایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں پنجار لداف کمیونٹی کی ترقی کے لئے مباحث ہوئے۔عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب جمعہ کوہوئے اس پروگرام کے شرکاء کاخیال تھاکہ سیاسی طاقت کے حصول کے بغیر کسی بھی کمیونٹی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ چونکہ ہمارے لوگ بیدرضلع میں 52ہزار ہیں۔ اتنی آبادی کے باوجود بھی ہمیں نظر انداز کیاجارہاہے۔ کانگریس ہو، جنتادل (یس) ہو، بی ایس پی ہویاکوئی اور، مسلمانوں کوZP,TPمیں 10ٹکٹ ہیں۔ ان 10ٹکٹ میں سے ہماری برادری کو2ٹکٹ دئے جائیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتاہے تو انتخابات کابائیکاٹ کیاجائے گا۔پنجار لداف کمیونٹی کے اہم افرادکو تہنیت پیش کی گئی۔ ابراھیم مندکنلی اور دیگر افراد موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!