نرنہ مستقر اور نرنہ سرکل کے سینکڑوں افراد نے جمعہ کو ویکسین لی

0
Post Ad

بیدر۔ 27اگست (محمدیوسف رحیم بیدری)جناب اکرم الدین نمائندہ گرام پنچایت نرنہ نے آج نرنہ پی ایچ سی پہنچ کر کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین حاصل کیا۔ جناب عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب اکرم الدین اوران کے دیگر حامیوں نے ویکسین لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدرخان پٹیل، ڈپٹی تحصیلدار وجے کمار، پی ڈی او سنگمیش، تلاٹی ملیکارجن، اور دیگر گرام پنچایت اراکین موجودتھے۔ ڈاکٹر حیدرخان کے مطابق آج جمعہ کونرنہ مستقر کے 60افراد نے ویکسین لیا۔اوردیگر ذرائع کے بموجب نرنہ سرکل (اڈبال، مستری،متنگی مواضعات وغیرہ)میں البتہ 389افراد نے ویکسین حاصل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!