چٹگوپہ تعلقہ میں تحصیلدار ضیاء الدین نے ویکسین میلہ کو کامیاب بنایا

0
Post Ad

بیدر۔ 18ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب کل 17ستمبرکو چٹگوپہ تعلقہ کے مختلف مواضعات میں پہنچ کر تحصیلد ار محمدضیاء الدین نے ویکسین لینے کی عوام کوترغیب دی۔ اور عوام میں بیداری پیدا کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین لینے سے کورونا جیسی مہلک وباء پر قابوپانے میں آسانی ہوگی۔ ویکسین لینے سے وباء کااثر نہیں ہوگا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایاکہ چٹگوپہ تعلقہ میں پہلے ڈوز لینے والوں کی تعداد 2270اور دوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد 2212اس طرح جملہ 4482افراد نے ویکسین حاصل کیا۔ ان کے ساتھ چٹگوپہ تعلقہ کے ای او جناب شنکر کنک اور دیگر افسران موجودتھے۔ اسی طرح بگدل موضع میں 221لوگوں کے ویکسین لینے کی اطلاع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!