بیدر میں بیدری کلچرل فورم کے زیر اہتمام12/اگست سے سہ روزہ”بیدری فیسٹیول“

0
Post Ad

بیدر۔ 25/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کنڑ ااینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے 12 سے 14 اگست تک بیدر ضلع کے ایک ثقافتی فورم”بیدری“ نے شہر میں ایک ‘بیدری فیسٹیول’ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں موسیقی، ادب، پینٹنگ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا ا ہتمام ہوگا۔ بیدر شہر کے رنگ مندر تھیٹر میں موسیقی کے فنکاروں کا پلیٹ فارم ہوگا۔ 13 تاریخ کو بیدری گائیکی کا مقابلہ ہوگا۔اسی طرح 14/اگست کو تجربہ کار میوزک آرٹسٹ کا بیدری فیسٹیول ہونے کی بات ریکھا اپاراؤ ساؤدی نے بتائی ہے۔ اس سے قبل 12 اگست کو بیدری فیسٹیول سے متعلق طلباء کے لیے ایک پہیلی مقابلہ، روایتی لوک طرز کے ملبوسات کا مقابلہ، بزرگ شہریوں کے لیے قومی کھیل، سینیئر فلمی فنکاروں اور دہم کے طلبہ کے لیے تین روزہ پینٹنگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نہرو اسٹیڈیم میں 18 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ضلع سطح کی والی بال اور کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 12/ اگست کو میراتھن کے ذریعے”بیدری فیسٹیول“ کا افتتاح ہوگا۔ بی وی بی کالج،اولڈ سٹی روڈ سے بریدشاہی پارک تک میراتھن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نام کے رجسٹریشن کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ لائٹ والی بال میں حصہ لینے کی خواہشمند ٹیمیں شیوکمار گڈی (9535012159) یا جے پرکاش (9591609691) سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔کبڈی مقابلہ کی ٹیمیں سری نواس ریڈی (9242440356) یا شیوراج کنجی (9242843221) سے رابطہ کر سکتی ہیں۔رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ بیدری(بیدر ڈسٹرکٹ سنسکرت)فورم کی چیئرپرسن ریکھا اپاراؤساؤدی نے بتایاکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10جولائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!