پدم شری ایوارڈ کیلئے نامزد شاہ رشید احمد قادری کی تاریخی مدرسہ محمودگاوان میں مرکزی وزیربھگونت کھوبا کی جانب سے تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔ 27/جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری)ضلع بید رکی تاریخی بیدر ی صنعت کے ممتاز کاریگر جناب شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈدئے جانے کے مرکزی حکومت کے اعلان کودیکھتے ہوئے تاریخی مدرسہ محمودگاوان میں آج 27/جنوری کو مرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا کی جانب سے شاہ رشید احمد قادری کوتہنیت پیش کی گئی۔ تاریخی مدرسہ محمودگاوان میں منعقدہ آج کاپروگرام اس حوالے سے اہم تھاکہ اس طرح کااونچا شہ نشین بناکرسوائے کل ہند مشاعرہ کے کوئی دوسری تقریب یہاں اب تک منعقد نہیں کی گئی تھی۔ آج کی اس تقریب میں مرکزی وزیر بھگونت کھوبا، جناب رؤ ف الدین کچہری والے چیرمین ریاستی حج کمیٹی،ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی، سی ای او ضلع پنچایت شلپا ایم،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈیککا کشور بابو، ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر، جناب محمد ایا زالحق نائب صدر انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر، ڈاکٹر بلبیر سنگھ چیرمین گرونانک پبلک اسکول،بی جے پی ریاستی ایگزیکٹیو رکن سوریہ کانت ناگمارپلی، بی جے پی بیدر کے بزرگ قائد جناب نندکشور ورما،بی جے پی کے نوجوان قائد اور منڈل صدر جناب ششی ہوسلی، محترمہ سارا انجم، اور دیگر لوگ شہ نشین پرموجودتھے۔ سامعین میں درگاہ،عربی مدارس اور کاروباری افراد کے علاوہ دیگرلوگ موجودتھے۔ تقریب کی نظامت جناب سید امجدحسینی نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!