ممتاز سماجی جہد کار، بے لوث خادم و محبِ اردو جناب خواجہ فرید الدین انعامدار کو کرناٹکار اجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن گلبرگہ نے پیش کی تہنیتممتاز سماجی جہد کار، بے لوث خادم و محبِ اردو جناب خواجہ فرید الدین انعامدار کو کرناٹکار اجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن گلبرگہ نے پیش کی تہنیت

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 6/ڈسمبر (راست) ممتاز سماجی جہد کار، بے لوث خادم و محبِ اردو اور فرزندِ گلبرگہ جناب خواجہ فرید الدین انعامدار کوڈاکٹر شائستہ یوسف کی قیادت میں محفلِ نساء بنگلور کی جانب سے سال 2022؁کے”محمود ایاز ایوارڈ”اور نقدانعام سے نوازا گیا. لہٰذا اس بے پناہ خوشی و مسرت کے موقع پر کراٹا ایسوسی ایشن ضلع گلبرگہ کے صدر جناب اے ڈی باشا صاحب کی صدارت میں جناب خواجہ فرید الدین صاحب کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کو تہنیت پیش کی گئی۔ ان کی عمر میں درازی او ران کے سماجی کام میں برکت کی دعا کی گئی۔اس خوشگوار موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں جناب نواب امین الدین صاحب نائب صدر، جناب نظام الدین صاحب خازن، سابقہ اردو سی آر پیز جناب مکتوم نداف صاحب، جناب محمد رفیق صاحب کے علاوہ جناب محمد ربانی صاحب، جناب محبوب پاشاہ صاحب اور جناب معین الدین صاحب معلمین نے بھی شرکت کرتے ہوئے جناب خواجہ فرید الدین صاحب انعامدار کو پر خلوص مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا.اس موقع پر جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے ان تمام معلمین اور کراٹا گلبرگہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اردو کی خدمت غیرمعمولی کام ہے۔ اگر کوئی معلم دس منٹ بھی ضائع کرتاہے تو اس کے بارے میں پوچھ ہوگی لیکن مجھے کراٹاگلبرگہ سے وابستہ اساتذہ سے امید ہے کہ وہ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے قوم کے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے اردو زبان کی نیک نامی کو عام کرنے میں اپنابے لوث اہم رول اداکریں گے۔ اس بات کی اطلاع کراٹاگلبرگہ نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!