اسمبلی حلقہ یادگیر کے لئے کانگریس پارٹی سے ابراھیم شروال مضبوط دعویدار

0
Post Ad

یادگیر۔ 19/نومبر (راست) جناب ابراھیم شروال نے کے پی سی سی بنگلور کے سکریڑی شری ایل نارائن سے ملاقات کرتے ہوئے حلقہ یادگیر اسمبلی کے لئے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کے لئے عرضی داخل کی ہے۔اس موقع پر انھوں نے بتایاکہ کلیان کرناٹک کا یادگیر اسمبلی حلقہ ایک معروف حلقہ ہے۔ اگر کانگریس پارٹی مجھے(ابراھیم شروال کو)ٹکٹ دیتی ہے تو اس سے اقلیتوں کے ساتھ پارٹی کے تعلق کی تجدید ہوگی۔اس موقع پر ان کے ساتھ اسمٰعیل چاند موجودتھے۔ ٹکٹ کے لئے درخواست اور ڈی ڈی دینے کی اطلاع بذریعہ ٹیلی فون دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!