کانگریس پارٹی کے رہنماء اور ورکر کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ حلقہ اسمبلی بسوا کلیان سے کانگریس کے امیدوار وجئے سنگھ کا خطاب

0
Post Ad

بسواکلیان : (نامہ نگار)حلقہ اسمبلی بسواکلیان سے کانگریس پارٹی کے امیدوار شری وجئے سنگھ نے آج شہر کے بیگ فنکشن ہال میں کانگریس کارکنوں کی میٹینگ لی ۔ جس میں تعلقہ کے کانگریس قائدین اور کارکنان کثیر تعداد میں شریک رہے۔ اس موقع پر وجئے سنگھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے تمام سینئر قائدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانگریس کا امیدوار بنایا اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد رکن اسمبلی ہی بنتا نہیں ہے بلکہ ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت لاکر عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے اس لئے تمام کانگریس کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے اور کانگریس پارٹی کے مقصد اور نظریے کو عوام تک پہچانا کارکنوں کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کی گیارنٹی اسکیم کے مطابق ہر خاندان میں خاتون کے بنک کھاتوں میں ماہانہ 2 ہزار روپئے جمع کئے جائیں گے۔ ہر خاندان کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائیگی ، انہوں نے کانگریس کارکنوں سے کانگریس پارٹی کے گیارنٹی اسکیم کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے
ہوئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ یہ یقینی ہے کہ اس بار کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔ہر میدان میں مختلف ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی تب ہی ملے گی جب ہم مل کر کام کریں گے۔ بسواکلیان کے سابق رکن اسمبلی شرنو سالگار کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وجئے سنگھ نے کہا کہ شرنو سلگر میں سابق وزیر اعلی دھر ما سنگھ اور دیگر سینئر لیڈروں کے بارے میں بات کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرنو سلگار گلبرگہ سے تڑی پار ہو کر بسواکلیان آیا ہے اب وقت آچکا ہے اسے بسواکلیان سے بھی تڑی پار کرنا ہے۔ اس اجلاس میں تعلقہ یونٹ کے صدر نیلکنٹ راٹھوڈا سٹی یونٹ کے صدر الحاج میر اظہر علی نورنگ، شانتپا پاٹل ، میر تحسین علی جمعد را، ڈاکٹر پر کاش پاٹل، میر امانت علیایڈوکیٹ ، سریش مورے، بسواراج سوامی، ، شاہجہاں تنویر ، پارٹی کی مختلف اکائیوں کے عہدیداران موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!