غضنفر اقبال کا ادبی سفر مختلف سمتوں میں جاری ہے جس میں دیار دکن اور گلبرگہ کو خصوصیت حاصل ہےڈاکٹر غضنفر اقبال کی کتاب ”باتیں بچّوں کی ” کا اجراسے اہل قلم کی مخاطبت

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 7/ مارچ(راست) ڈاکٹر غضنفر اقبال ادیب الاطفال ہی نہیں بلکہ اردو ادب کے سنجیدہ قاری اور شعر و ادب کے باریک بیں پارکھ ہیں۔اس خیال کا اظہار دکن کے سینئر و مقبول ترین قلم کار ڈاکٹر وہاب عندلیب نے ڈاکٹر غضنفر اقبال کی کتاب ” باتیں بچّوں کی ” کی رسم اجرا انجام دینے کے بعد کیا۔ یہ تقریب رسم اجرا پروفیسر ڈاکٹر حمید سہروردی کی رہائش گاہ ” سائبان ” گلبرگہ میں کاغذ دکن بیورو گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔ڈاکٹر وہاب عندلیب نے کتاب کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کو ادب اطفال میں خوش گوار اضافہ قرار دیا۔صدر تقریب جناب حامد اکمل نے کہا غضنفر اقبال کا ادبی سفر مختلف سمتوں میں جاری ہے جس میں دیار دکن اور گلبرگہ کو خصوصیت حاصل ہے۔انھوں نے کہا غضنفر اقبال ایک عمدہ قلم کار کے علاوہ انٹرویوز کے حوالے سے ایک بہترین ادبی صحافی بھی ہیں۔جناب منظور وقار نے تقریب میں بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کتاب ” باتیں بچّوں کی ” بے حد وقیع جاذب نظر اور پر کشش ہے۔یہ کتاب دراصل بچّوں کے ہفت رنگ کہانی کاروں کا دربار ہے جس میں تنوع ہے جناب ایس عزیز الدین تقریب رسم اجرا کے مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ غضنفر اقبال کی کتاب میں ندرت ہے جو متوجہ کرتی ہے۔جناب واجد اختر صدیقی بہ حیثیت مہمان خصوصی شریک تقریب تھے۔انھوں نے کہا غضنفر اقبال کی کتاب ” باتیں بچّوں کی ” انوکھی کاوش ہے۔انھوں نے کہا غضنفر اقبال کی اس کتاب کے مطالعے سے ادب اطفال کی صورت حال نمایاں ہوتی ہے۔ڈاکٹر غضنفر اقبال نے اپنی جوابی تقریر میں کہا کہ ان کو بچپن سے فن انٹرویو سے خصوصی شغف رہا ہے، اب تک وہ سو کے قریب علم وادب کی مقتدر شخصیات کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔تقریب کی ابتدا ماسٹر سیف کرمانی کی قراء ت کلام پاک سے ہوئی۔جناب نوید انجم شاہد گرمٹکالی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔انجینئر محمد یوسف شیخ نے کتاب ” باتیں بچّوں کی ” کا ایک نسخہ پانچ سو گیارہ روپے میں خریدا۔نظامت کے فرائض جناب محمد جاوید اقبال صدیقی نے بہ حسن و خوبی انجام دیے۔جناب محمد حسن محمود خرادی نے اظہار تشکر کیا۔تقریب میں گلبرگہ کے معروف قلم کاروں اور افراد خاندان نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!