معروف ماہر تعلیم محمد آصف الدین کو ”فاطمہ شیخ“ اعزاز

0
Post Ad

بیدر۔ ضلع بیدرکے مشہور و معروف ادارہ وزڈ م پی یو کالج کے صدر جناب محمد آصف الدین صاحب کو ریاستی سطح کا ”فاطمہ شیخ“ تعلیمی خدمات رتن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن اور ریاستی تنظیم برائے فروغ اساتذہ کی جانب سے ریاستی سطح کا ”فاطمہ شیخ“ خدماتی رتن کا اعزاز عطا کیا گیا۔ موصوف کی تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں وزڈم پی یو کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں بروز ہفتہ 20 / جنوری 2024 کو یہ اعزاز عطا کیا گیا۔کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس اسو سی ایشن شاخ ضلع بیدر کے صدر پاندورنگ بلداڑے نے اپنے پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔ اس موقع پر تعلقہ بیدر کے صدرمحمد شہاب الدین، نائب صدر سوریہ کانت سنگھ، سکریٹری ویر بھدرپا چٹنال، انل کمار سیریکار، بلی رام کرناڑ، عبد اللہ صاحب الاس، وجے ناتھ ساڑے، محمد یاسین، محمد شکیل جعفری، پر ہلاد تلگھٹے، محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدر اور کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباء موجود تھے۔موصوف نے کلیان کرناٹک ٹیچرس اسو سی ایشن اور ریاستی تنظیم برائے فروغ اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اعزاز سے نوازا۔ یاد رہے کہ موصوف ایک معروف تعلیم گاہ وزڈم اسکول و پی یو کالج بیدر کے صدر ہیں جو کئی سال سے تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔جہاں سے طلباء و طالبات ایک بڑی تعداد میں ہر سال ڈاکٹر، انجینئر کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسس میں داخلہ لیتے ہیں۔ موصوف کئی ایک سماجی اور ملی خدمات انجام دیتے ہیں اور کئی ایک تنظیموں کے فعال رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!