کرنا ٹکا اسٹیٹ گورنمنٹ ین پی ایس امپلائز اسوسی ایشن شاخ ہمنا آ باد کی جانب سے دی گئی یاد داشت

0
Post Ad

ہمنا آباد۔12/ڈسمبر (محمد جاوید احمد) 11/ڈسمبر اتوارکی صبح کرناٹکا اسٹیٹ گورنمنٹ ین پی ایس امپلائز اسو سی ایشن شاخ ہمناآباد کے تمام ملازمین نے متحد ہو کر ایم ایل سی بھیم راو پاٹل کے توسط سے موجودہ وزیر اعلیٰ کو ایک یادداشت پہنچانیکا مطالبہ کر انکے حوالے کی گء جس میں Nps کی اسکیم کو رد کرنے اور Ops اسکیم کو ریاست بھر میں ایک ہی طرز پر عمل میں لانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ر یاست کرناٹک بھر میں سات لاکھ اکتالیس ہزار 48 گورنمنٹ ملازمین ہیں ان میں 5 لاکھ12ہزار پانچ سو 21 ملازمین پرانی پنشن اسکیم کے تحت آتے ہیں اور دو لاکھ اٹھا ئیس ہزار پانچ سو 27 ملازمین Nps اسکیم کے تحت کام کر رہے ہیں مرکزی حکومت نے Nps کو ضروری نہیں کیا بلکہ ہر ریاستی حکومت کو اس پر فیصلہ لینے کا اختیار دے رکھا تھا۔ ایک ہی آ فس میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے درمیان پنشن اور پیمنٹ سے متعلق واضح فرق پایا جا تا ہے جو قانونی حقوق سے بالکل متضاد ہے لہٰذا حکومت ہند بھی قانون کی دفعہ131کے تحت گورنمنٹ ملازمین کے بنیادی حقوق کا لحاظ رکھتے ہوئے انکے مطالبہ کو مان لیں۔اس خصوصی موقع پر ایم ایل اے مسٹر راج شیکھر پاٹل، ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل کے علاوہ تمام سرکاری ملازمین موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد جاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!