بیدر شہر میں پورے جوش وخروش سے ہولی کاتہوار منایاگیا

0
Post Ad

بیدر۔ 7/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر شہر میں پورے جوش وخروش کے ساتھ آج 7/مارچ کو ہولی کاتہوار منایاگیا۔ قدیم شہر کے چوبارہ، درزی گلی، پانڈورنگ مندر کے روبرو، کلثوم گلی کے قریب، اور دیگر محلہ جات میں کل شب ہولی جلائی گئی۔ بی ڈی اے چیرمین جناب بابووالی پانڈورنگ مندر کے سامنے ہولی جلانے کی تقریب میں موجود رہے۔ اور آج صبح ہی سے غیرمسلم نوجوان ہولی کھیلتے ہوئے نظر آئے بلکہ ڈی جے کا اہتمام بھی دیکھنے کو ملا۔ جس کے سامنے ناچتے گاتے ہولی تہوار سے حظ حاصل کیاگیا۔ ہولی کے رنگوں میں رنگے ہوئے کئی ایک نوجوان لڑکے موٹرسائیکلوں پر تین تین چارچار کی تعداد میں بیٹھ کراسکوٹی، ہیروہونڈاور دیگر ٹووہیلر گاڑیاں گھماتے نظر آئے۔ تین بجے کے بعد شہر میں ہولی کھیلنے میں کمی واقع ہوگئی۔جناب محمد امجد حسین کی اطلاع کے بموجب کرانتی گنیش مند رکے سامنے بھی ڈی جے لگاکر نوجوانوں نے ہولی کھیلی۔ اسی طرح لیبر کالونی کی جانب بھی ڈی جے کے ساتھ ناچ گانا چلتارہااور ہولی کھیلی جاتی رہی۔شہر کے ایک دومقامات پرصبح کے کاروبار تین چار گھنٹوں کے لئے بند رکھے گئے۔البتہ اسکول اور کالج کھلے تھے۔ تادمِ تحریر کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بیدر کے مضافات اور ضلع کے دیگر قریہ جات میں کل یعنی 8/مارچ کو ہولی کھیلی جائے گی۔ اس طرح امسال ہولی کاتہوار دودن تک منایاجارہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!