چٹگوپہ میں ”یوم صحافت“ کاانعقاد

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 22/جولائی (عبدالقدیر لشکری) چٹگوپہ تعلقہ کے گنیان گنگا اسکول میں جمعرات کو تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے یوم صحافت منایا گیا۔ جہاں چٹگوپہ تعلقہ کے تقریباً تمام صحافیوں کی شالپوشیو و گلپوشی کرتے ہوئے کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے توصیفی سند اور قلم تحفہ میں پیش کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت رمیش سلگر صدر کنڑا ساہتیہ پریشد نے کی۔مہمانان خصوصی میں نوین این گنجی صدر چٹگوپہ تعلقہKUWJ،ویرشیٹی میلورکر،ریونپا ہوگار سابق کونسلر،محمد اسلم صاحب، شانت کمار پاٹل، تکارام امبیگار،انیل کمار شندھے، راج شیکھر اپن نے تمام صحافی اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رمیش سلگار نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صحافت ایک بہت ہی مشکل اور محنت والا کام ہے۔ ہمیں صحافیوں کے کام کی داد دینی ہوگی۔ ہر مشکل مقام پر جاکر وہ نیوز بناتے ہیں۔ نوین گنجی نے یوم صحافت منانے پر اپنی جانب سے کنڑا ساہتیہ پریشد اور تمام کا شکریہ اداکیا۔ ویرشیٹی میلورکر پروفیسر چٹگوپہ فرسٹ گریڈ کالج نے بھی خطاب کرتے ہوئے پرنٹ میڈیا کے کام کو سراہا۔ آخر میں سنجیو بھوسلے سر نے تمام مہمانوں سے اظہارتشکر کیا۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!