یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؛ ویلفئر پارٹی نے کیا احتجاج

0
Post Ad

بنگلور : مرکزی حکومت کی جانب سے یل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کے خلاف ویلفئر پارٹی آف انڈیا (ڈبلیو پی آئی ) کے کارکنوں نے یہاں کے سلطان پالیہ کے بس اسٹانڈ کے بالمقابل احتجاج کیا ہے ۔ اس موقع پر ویلفئر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ کی اشیاء خوردنی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے سے عام لوگوں کا جینا محال ہواہے ، مرکزی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس پر مزید لوگوں پر بوجھ ڈالاہے اور یہ عوام مخالف عمل ہے اسکے خلاف عام لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ۔
گیس سلنڈر کی قیمت 55.1055 روپئے سے زیادہ تھی مزید پچاس روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ عوام مخالف کام ہے ، اوجول منصوبے کے نام پر مفت گیس سلنڈر دے کر حکومت نے روایتی اور بغیر کسی خرچ والےاستعمال ہونے والے وسائل کو ختم کرتے ہوئے اب غریبوں کو مہنگے سلنڈر خریدنے پر مجبور کررکھاہے ۔
کووڈ کے دوران معاشی بحران کا سامنا کررہے ملک کی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہاہے اور سرمایہ داروں کی خدمت کی جارہی ہے ، سرمایہ داروں کو زیادہ منافع دینے کے لئے عام لوگوں پر بوجھ ڈالا جارہاہے ، مرکزکی بی جے پی حکومت پچھلے 8 سالوں سے کارپوریٹ گھرانوں کے 7.10 لاکھ کروڑ روپیوں کا قرضہ معاف کرچکی ہے ، کارپوریٹ ٹیکس کو 33 فیصد سے گھٹا کر 22 فیصد کرچکی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہوکر سڑکوں پر آچکے ہیں ، ایسے مشکل ترین حالات میں بنیادی ضرورت کا حصہ بنے ہوئے یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے لوگوں کو آدھے پیٹ جینے کے لئے مجبور کیا جارہاہے اس بات کو لے کر حکومت کو شرم آنی چاہئے اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف عوام کو ہی سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے بنگلور ضلعی صدر سفیر آصف ، جنرل سکریٹری فضل احمد ، سکریٹری محمد الیاس، اکبر پاشاہ اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!