منااکھیلی میں ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کانگریس ٹکٹ کی ریس مستان ناگن کھیری اور سید سمیع الدین دعویدار

0
Post Ad

بیدر۔ 27جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) جیسے جیسے وقت نکلتا جارہاہے ویسے ویسے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات لڑنے کے لئے کانگریس پارٹی ٹکٹ کے دعویداراپنادعویٰ مضبوط کرنے کے لئے کانگریسی قائدین کے پاس بڑی سرعت کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔ بیدر ضلع میں ہونے والے مجوزہ انتخابات کو لے کر خواہشمند امیدوار کرناٹک کانگریس پردیش کمیٹی (کے پی سی سی) کے کارگذارصدرجناب ایشورکھنڈرے اور خصوصاً بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے کانگریسی قائد اور نائیس کمپنی چیرمین اشوک کھینی سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹکٹ کو لے کر اپنی دلچسپی کابرملا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔جناب عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب ا ن ہی میں منااکھیلی ضلع پنچایت نشست سے انتخاب لڑنے کے لئے جناب مستان ناگن کھیری میدان میں ہیں۔ جبکہ منااکھیلی تعلقہ پنچایت نشست کے لئے کانگریس پارٹی مینارٹی کے ریاستی کوآرڈی نیٹرسید سمیع الدین حوالدار کانگریس پارٹی ٹکٹ کے لئے اپنادعویٰ پیش کرچکے ہیں۔ موصوف نے بتایاکہ جس وقت میں ہمارے لیڈر جناب اشوک کھینی کے پاس پہنچا اور ان کی گلپوشی اور شالپوشی کے بعد میں نے اپنے لئے ٹکٹ طلب کیا تو جناب اشوک کھینی نے ٹکٹ دینے سے متعلق حامی بھرلی ہے اور کہاہے کہ آئندہ میں رابطے میں رہوں۔ سیدسمیع الدین حوالدار ایک نوجوان قائد ہیں۔ کہاجاتاہے کہ کانگریس پارٹی نے انہیں ظہیرآباد، گلبرگہ اور بیدر کے پارلیمانی انتخابات میں اپنے امیدواروں کے حق میں کنویسنگ کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ جس کو انھوں نے بخوبی انجام دیا۔ اسی طرح،چنچولی، بسواکلیان،اور بلاری کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں بھی انھوں نے اپنافریضہ نبھایاہے۔وہ پارٹی کی جانب سے دئے گئے مفوضہ کام کو محنت اورلگن سے انجام دیتے ہوئے نوجوانوں میں جوش وولولہ پید اکرتے ہیں۔انہیں پارٹی کے حق میں کام کرنے اور ووٹ ڈلوانے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ اب دیکھنایہ ہے کہ تعلقہ پنچایت انتخابات میں انہیں ٹکٹ ملتاہے یا کوئی اور اپنی قسمت آزماتاہے۔ویسے امکان اس بات کاظاہر کیاجارہاہے کہ مستان ناگن کھیری اور سید سمیع الدین حوالدار منااکھیلی سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔بہرحال جس وقت وہ اشوک کھینی سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔ اس موقع پر بلاک کانگریس کمیٹی بیدر اسمبلی جنوب کے صدرچن شٹی اور کریم صاحب کمٹھانہ وغیرہ مبینہ طورپرموجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!