مسلم خواتین کو چاہیے کہ گھریلو مسائل کو حل کرنے والے بنے خواتین دعوت اسلامی کے کاموں میں بھی آگے آئیں جماعت اسلامی ہند ہمنا آباد کے خواتین کےاجتماع عام سے خواتین مقررین کا خطاب

0
Post Ad
 ہمنا آباد:( نامہ نگار )گھروں کو بسانے والی بہنیں گھروں کو اُجاڑ نے والی نہ بنے ,مسالی بیوی اچھی ماں اچھی بہنیں اور والدین کی خدمت گزار بنیں, ہمناباد ضلع بیدر میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ہمناباد کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع عام سے تشکیلہ خانم سیکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند,حلقہ کرناٹک کا خصوصی خطاب گھریلو مسائل, سسرالی مسائل ، خاندانی بیٹیوں کی تربیت اور اُن کی اسلامی ذہین سازی کے ذریعہ اسلامی گھرانوں کیلئے باعث رحمت بنائیں_ گھر کے باہر بھی ہمارے سامنے کی چیلنجس کا سامنا ہے, موجودہ ماحول میں ہمیں وطنی بہنوں سے رابطہ اور تعلقات قائم کریں۔ اسکیلےخواتین کی سطح پر بھی سد بھاونا منچ قائم کرنا ہے ۔ قبل ازیں محترمہ ساجد النساء صاحبہ رکن مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کے پر اثر خطاب فرمایا اور کوثر فاطمہ صاحبہ ضلعی ذمہ دار ضلع کلبرگی اور محترمہ توحیدہ سندھے صاحبہ ضلعی ذمہ دار ضلع بیدر نے بھی  مخاطب کیا تذکرہ با القرآن شاہدہ جبین صاحبہ عالمہ نے افتتاحی کلمات،   محترمہ نکہت بیگم صاحبہ نے اظہار تشکر,  شبانہ روحی نے دعا,  پیش کی اس موقع پر ہمنا آباد اور اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت فرمائی محترمہ قیصر جہاں عالماہ صاحبہ کے نگرانی میں کامیابی کے ساتھ بخوبی انجام پایا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!